ڈی آئی خان سے اکرام اللہ خان گنڈ ا پور خود کش حملے میں شہاد ت پر مصطفی کمال اظہارافسوس

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے صو بائی نشست کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈ ا پور کی خود کش حملے میں شہاد ت پر افسوس کا اظہار کیا ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ اکرام اللہ خان گنڈا پور کی شہادت سے پاکستانمحب وطن سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سید مصطفی کمال نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام امیدواران کی حفاظت کو یقین بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں