اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریں25جولائی کا سورج عوام دوست امیدواروں کی فتح کااعلان لے کر ابھرے گا، ..

25جولائی کا سورج عوام دوست امیدواروں کی فتح کااعلان لے کر ابھرے گا، چودھری جاوید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے این اے 253اور پی ایس 123 چودھری جاوید،ریحانہ انجم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خواجہ اجمیر نگری میں سینئر رہنماسید اعجازالدین شاہ کے زیرصدارت جلسہ عام منعقدہ جلسہء عام میں علاقہ عوام نے پی پی پی کے حق میں فیصلہ دے دیا،ووٹرز کا کہناتھاکہ ووٹ پہلے بھی پی پی پی کا تھااب بھی پی پی پی کو ہی دیں گے۔

جلسے سے سینئر رہنما فیصل شیخ، ڈاکٹرناصر، اسماعیل کھتری،سابقہ صدر سٹی ایریارائونوید،امین بلوچ،میزبان سلطان درانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کا سورج عوام دوست امیدواروں کی فتح کااعلان لے کر ابھرے گا۔25جولائی اے این نئے دورکاآغازکریں گے، سابقہ دورحکومت میں کراچی کے شہریوں کو امن دیااور بھتہ خوروں سے نجات دلائی اب عوام کو روزگار دیں گے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھوک مٹائو پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس جیسے کئی پروگرام عوام کی غربت کے خاتمے میں اہم کرداراداکریں گے۔جلسے کی نگرانی پی ایس 123کے جنرل سیکریٹری اکرام اعوان اور سیکریٹری اطلاعات خیر گل مسعود نے کی،جبکہ اس موقع پر دلشادبیگ، عظیم خان، محمدنعمان، ہادی عباسی، منیب الدین، اسامہ چودھری، محمدشمس، جاوید اعوان سمیت عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعدادنے جلسے میں شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں