بلاول بھٹو کا اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار

بلاول کی ہدایت پر خیبر پختونخواہ میں ہونے والی تمام سیاسی سرگرمیاں دعائیہ تقریبات میں تبدیل کردی گئیں

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکرام اللہ گنڈاپور کی بم دھماکے میں شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہدایت پر خیبر پختونخواہ میں ہونے والی تمام سیاسی سرگرمیاں دعائیہ تقریبات میں تبدیل کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کی طرف سے انتخابی امیدواران پر حملے سازش ہیں۔

شہید اکرام گنڈاپور کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے انتہاپسندی کو ختم کرنا پڑے گا۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر سوگ منانے کے لئے خیبر پختونخوا میں آج ہونے والی تمام سیاسی سرگرمیوں کو دعائیہ تقریبات میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں