اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کی ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی فریدہ بلوچ سے ملاقات ، فریدہ بلوچ کی حمایت

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صد ر اور NA-250 کے امیدوار شاہی سید نے متحدہ قومی موومنٹ کی سابقہ رکن سندھ اسمبلی فریدہ بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، سابقہ رکن سندھ اسمبلی فریدہ بلوچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 250 پر شاہی سید کی مکمل حمایت اور حلقے میںبھر پور انداز میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا ، اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری پارٹی رہنماء سخی سرور آفریدی ،پیر ریاض گل سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں