سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال میں88 سے زائد ڈاکٹروں کو الیکشن کی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال میں88 سے زائد ڈاکٹروں کو الیکشن کی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عملہ کم ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ اور ہڈیوں کے وارڈ کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کے 140 سے زائد ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا ہے جس میں80 ڈاکٹر اور52 پیرا میڈیکل اسٹاف ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی، او پی ڈی اور وارڈز کو چلانے کے لیے صرف58 افراد پر مشتمل عملہ دستیاب ہے جن میں25 ڈاکٹر اور33 پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں