الیکشن کومتنازع بنانےکی انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے،عمران خان

انٹرنیشنل میڈیا کہتا فوج دھاندلی کروارہی ہے،عوام بتائیں انہیں جلسوں میں فوج لیکر آتی ہے؟دونوں جماعتوں نے10سال قبل چارٹرڈآف کرپشن سائن کیا،نوازشریف سیاسی قیدی بننے کی کوشش کررہے ہیں،کراچی والو25کونظریے کوووٹ دیں۔کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 جولائی 2018 22:24

الیکشن کومتنازع بنانےکی انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے،عمران خان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کومتنازع بنانے کی انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے، انٹرنیشنل میڈیا کہتا کہ فوج دھاندلی کروارہی ہے،عوام بتائیں انہیں جلسوں میں فوج لیکر آتی ہے؟ دونوں جماعتوں نے 10سال قبل چارٹرڈ آف کرپشن سائن کیا، نوازشریف سیاسی قیدی بننے کی کوشش کررہے ہیں،کراچی والو25 کونظریے کوووٹ دیں۔

انہوں نے آج کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 کوکراچی والو، باہر نکلو اور نظریے کوووٹ دو، یہ موقع بار بار نہیں آئے گا۔ اقتدار میں آئے توکراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنے گا۔ ہمیں اپنی بیوروکریسی پرفخر تھا۔ لیکن اب ادارے تباہ کردیے گئے۔عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے کہا کہ شہبازشریف نے مجھ سے قتل کروائے۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں نے 10سال قبل چارٹرڈ آف کرپشن دستخط کیا۔

دونوں پارٹیوں نے باریاں لیں اور پیسے بنائے۔نوازشریف سیاسی قیدی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ زرداری اور ان کی بہن کے حکم پرپولیس نے قتل کیے۔زمینوں پرقبضے کروائے۔اندرون سندھ 75فیصد غربت سے نیچے زندگی گزار رہے۔اڈیالہ میں مزید کمرے بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیروں کی جنگ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔ہم 70ہزار لوگوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔

100ملیں ڈالر کا نقصان کروایا ہے۔خیبرپختونخواہ میں غربت آدھی کردی، پولیس کانظام بہترین بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سازش ہورہی ہے۔انٹرنیشنل میڈیا جوانٹرنیشنل اشاروں پرچلتا ہے وہ شروع ہوگیا ہے کہ الیکشن میں فوج دھاندلی کروا رہی ہے۔جلسے کے شرکاء بتائیں کہ آپ فوج کی وجہ سے جلسے میں آئے ہیں،جب میں کہہ رہا تھا کہ چار حلقے کھول دیں دھاندلی ہوئی ہے توکہتے تھے کہ عمران خان فوج کے کہنے پرکررہا ہے۔

جمہوریت کوخطرہ ہے۔میں نے باربار کہا کہ چار حلقوں کی تفتیش کردوتاکہ 2018ء کا الیکشن جیت سکو۔لیکن الیکشن کمیشن ، اور ان دونوں نے ملکرالیکشن فکس کیا تھا۔اب پھر سب ملکر کہہ رہے ہیں فوج دھاندلی کررہی ہے۔جناب ایمپائر کہاں سے بلائیں ،جہاں سے بھی بلوالیں ہم جیت کردکھائیں گے۔بھارتی میڈیا کوبڑی فکر ہے کہ پاکستان میں شفاف الیکشن ہونے لگے ہیں۔

2013ء کے الیکشن میں انڈین میڈیا نوازشریف کے ساتھ بیٹھا اور اب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہورہی ہے۔ہندوستانی میڈیا کواس لیے فکر ہے کہ نوازشریف نے فوج کوبدنام کیا، ڈان لیکس میں بدنام کیا ممبئی حملوں کی ذمہ داری پاکستان پرڈالی۔باہر کی اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ چین ،پاکستان اور دوسرے ہندوستان کی تھانیداری قبول کرے ۔لیکن راستے میں پاکستانی فوج کھڑی ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فوج الیکشن میں سپورٹ کررہی ہے۔ہم سب اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔فوج نے ہمیں کراچی میں اور ملک میں دہشتگردی کی جنگ جتوائی ہے۔اگر کراچی میں رینجرز نہ آتی توکیا لوگ کاروبار کرسکتے تھے؟کیونکہ پولیس توسیاسی ہوچکی ہے۔راؤ انوار افسوس سے کہتا ہوں کہ اس کوچھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈان اخبار کے حمید الرحمن کا انٹرویو دیکھ رہا تھا وہ کہہ رہا تھا کہ پی ٹی آئی فوج کے بل بوتے پراوپر آرہی ہے۔میں اس اخبار کومتوازن اخبار سمجھتا تھا۔لیکن یہ سب ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں۔کیاان کونظر نہیں آتا کہ پاکستانی قوم فیصلہ کربیٹھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں