پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان میں امن اوراستحکام کی ضمانت ہے، وسیم وہرہ کا رینبوسینٹر صدر کے دورے میں گفتگو

پیر 23 جولائی 2018 00:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پی ایس 110سے امیدوار اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر محمد وسیم وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن محمد نوازشریف نے بحال کیا ہے اور مستقبل میں کراچی کو پتھروں کے دور میں لے جانے کی کوششیں کرنے والی سیاسی جماعتوں اور10 سال تک صوبے میں حکمرانی کرنے والوں سے نجات حاصل کرکے ہی ترقی کی جانب بڑھا جاسکتا ہے، یہ حقیقت ہے کہ معاشی آزادی کے حصول تک دنیا میں ہماری عزت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے حلقے کے ایم علاقے صدر رینبو سینٹر کے دورے کے موقع پر رینبو سینٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور رہائشیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ وسیم وہرہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان میں امن اوراستحکام کی ضمانت ہے،عوام 25جولائی کو شیر پرمہر لگا کر مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنائیں گے کیونکہ وہ ملک کی واحد جماعت ہے جو اقتدار میں آ کرکراچی سمیت کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دیگی۔ وسیم وہرہ نے کہا کہ ماضی میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتوں نے شہریوں کو سبز باغ دکھائے اور بعد میں ان کے یہ خواب بھی چھین لئے گئے، جھوٹے وعدے اور سہانے خواب دکھانے والوں کی نا اہلیاں قوم کے سامنے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں