منی لانڈرنگ کیس،

فریال تالپور نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا فاروق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائر کی

پیر 23 جولائی 2018 13:17

منی لانڈرنگ کیس،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) منی لانڈرنگ کیس میں پاکستا ن پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی بہن فر یا ل تالپور نے ضمانت کے لئے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ سے رجوع کرلیا، فاروق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائر کی،ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں فرالض تالپور کو مفرور قرار دیا تھا۔ پیر کو کراچی کی عدالت میں حسین لوائی اور دیگر کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جس میںآصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کا نام 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر ہے۔ کیس میں فر یا ل تالپور نے ضمانت کے لئے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ سے رجوع کرلیا،روق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائر کی۔حسین لوائی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں