کراچی کے پولنگ اسٹیشن میں آ گ لگ گئی، اہم ترین ریکارڈ جل گیا

پیر 23 جولائی 2018 13:17

کراچی کے پولنگ اسٹیشن میں آ گ لگ گئی، اہم ترین ریکارڈ جل گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) کراچی میں الیکشن 2018 کے لیے پولنگ اسٹیشن بنائے جانے والے ایک نجی اسکول کی عمارت میںآگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود اہم ترین ریکارڈ جل گیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں قائم نجی اسکول میںآگ لگنے کے وقت عمارت خالی تھی۔ آگ نے پرنسپل آ فس اور اسکول کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پایا گیا۔آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود اہم ریکارڈ بھی جل گیا، واضح رہے کہ اسکول کو الیکشن 2018 کے لیے پولنگ اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں