حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے،

قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں، پیپلز پارٹی کے مخالفوں کو شکست نظرآرہی ہے، پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کا بیان

پیر 23 جولائی 2018 14:11

حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے، قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں، پیپلز پارٹی کے مخالفوں کو شکست نظرآرہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو آصف زرداری نے انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنوں پر حملوں کی مذمت اور پارٹی کارکن یاسر کلھوڑو کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفوں کو شکست نظرآرہی ہے، حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے، جیالے صبر کا دامن نہ چھوڑیں قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں، انتخابات میں ووٹ کے ذریعے مخالفین کو شکست دیں گے،جیالے پولنگ اسٹیشنز پر پہرہ دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں