مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، ان فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ،ْ سید خورشید شاہ

پیر 23 جولائی 2018 16:30

مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، ان فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ،ْ سید خورشید شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، ان فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے حنیف عباسی کو الیکشن میں موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاستدان ہوں اور مسلم لیگ (ن) سے میرا حد درجہ سیاسی اختلاف ہے لیکن حنیف عباسی کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے اس پر مجھے بہت افسوس ہوا، اب عوام میں یہ پیغام گیا ہے کہ شیخ رشید کو جتوانے کے لئے حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ ہوا، مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، کیوں کہ شیخ رشید اپنی پانچ سال کی قیمت مانگ رہا ہے وہ اسے دو۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو بھی الیکشن کے موقع پر سزا دی گئی اور ان کی ضمانت کی درخواست کو بھی انتخابات کے بعد تک ملتوی کردیا گیا، آصف علی زرداری کا پرانا کیس اس وقت نکالتے ہیں جب الیکشن چل رہا ہے، آگے بھی مزید خطرات کا اندیشہ ہے، ایسے فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حنیف عباسی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرکے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کا پورا موقع دیا جائے ورنہ انتخابات کو نقصان ہوگا، جو بنیادی آئینی حقوق ہیں وہ سب کو ملنے چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں