چارماہ میں 3بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

تعیناتی خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، شارٹ لسٹ کئے گئے دیگردرخواست گزار زیادہ تجربہ کار تھے

پیر 23 جولائی 2018 17:40

چارماہ میں 3بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین پرکی گئیں نوازشات پر نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاغان کے منظور نظر ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا اور نیب کراچی کے ڈی جی الطاف بھوانی کو تحقیقاتی افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق شوکت حسین کو چار ماہ میں تین بارترقی دی گئیں، رواں سال جنوری میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارچ میں کمشنر اور پھر مئی میں چیئرمین بنا دیا گیا۔دستاویز میں کہا گیا کہ شوکت حسین کے سمدھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پولیٹیکل سیکریٹری تھے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری دنوں میں خلاف قانون چیئرمین ایس ای سی پی مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق تعیناتی خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، شارٹ لسٹ کیے گئے دیگردرخواست گزار زیادہ تجربہ کار تھے۔دستاویز میں کہا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی ایس ای سی پی کاکمیشن مکمل ہونے تک نہیں ہوسکتی، معاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، شوکت حسین کی تعیناتی کے وقت کمیشن مکمل نہ تھا۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی جاتے جاتے شوکت حسین کو چیئرمین ایس ای سی پی لگا گئے تھے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے سیکشن چھے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں