کلاکوٹ پولیس کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا،بھاری اسلحہ برآمد

پیر 23 جولائی 2018 17:40

کلاکوٹ پولیس کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا،بھاری اسلحہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) کلاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد ۔ ملزم سے زئد ٹارگٹ کلنگ ، سیکڑوں بھتہ خوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ، جس نے 2018 کے الیکشن میں خلل ڈالنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ۔ جس پر وہاں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر شکیل احمد عرف شکور کڑا ولد ولی محمد کو موقعہ سے گرفتار کیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی عارف قادر اور شعیب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ، ایک جی تھی ، ایک 222 رائفل ، ایک ایم پی فائیو رائفل ، ایک 9 ایم ایم پستول ، ، ایک ہینڈ گرنیڈ ایک آوان گولہ اور مختلف اقسام کی 500 گولیاں برآمد کر لی ۔ ملزم پر قتل ، اقدام قتل اور سنگین جرائم میں مطلوب ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں