عامر لیاقت کا فاروق ستار کو " کوڈو " کہنا مہنگا پڑ گیا

موقع پر موجود مجمع برہم، پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 17:27

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء ) :گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔ جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔

یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اورپاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔ انہی میں سے ایک سابق وزیر اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت بھی تھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کراچی کے حلقہ این اے 245سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنے حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو آپ سے وعدے کر کے گئے تھے اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا،ہم فاروق ستار" کوڈو " نہیں ہیں۔عامر لیاقت حسین کا فاروق ستار کو کوڈو کہنے پر موقع پر موجود مجمع برہم ہو گیا۔اور عامر لیاقت حسین کو کھری کھری سنانا شروع کر دی۔

عامر لیاقت نے اس موقع پر بہت کوشش کی کہ مجمع کا غصہ کم کر سکیں۔لیکن لوگوں نے شدید نعرے بازی شروع کر دی۔عامر لیاقت نے کہا کہ اگر آپ ک تکلیف ہوئی تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔اس موقع پر کچھ لوگوں نے بھٹو کے بھی نعرے لگائے۔عامر لیاقت نے کہا کہ میرے الفاظ سے آپ کے جذبات مجروح ہوئے اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔مزید کیا ہوا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں