کامران ٹیسوری کا تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان

سے 9افراد کے ٹولے نے ایم کیو ایم کو یرغمال بنایا، الیکشن کے بعد بہادر آباد کے ٹولے کو کان سے پکڑ کر نکالنا کوئی بڑا کام نہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 23 جولائی 2018 21:13

کامران ٹیسوری کا تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے نظریے سے نہیں، آٹھ کے ٹولے سے اختلاف ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا کارکن تھا اور رہوں گا۔ میں فائٹر قسم کا آدمی ہوں، مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

8سے 9افراد کے ٹولے ایم کیو ایم کو یرغمال بنایا، الیکشن کے بعد بہادر آباد کے ٹولے کو کان سے پکڑ کر نکالنا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔فاروق ستار کو میری شکل میں سواری ملی ہوئی ہے، انہیں پتہ ہے یہ سواری واپس ملے گی، ایم کیو ایم کے مخلص کارکن مجھے بہت پیار کرتے ہیں، تاہم میں تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم بہادر آباد کو اوپن فیلڈ دینا چاہتا ہوں تاکہ انھیں کوئی بہانہ کرنے کا موقع نہ ملے۔ میں نے ضمنی الیکشن میں 18 ہزار سے زیادہ ووٹ لئے تھے، اب ایم کیو ایم کے امیدوار کو مجھ سے زیادہ ووٹ لینا چاہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں