سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی رپورٹ دینے کا حکم دے دیا

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں چیف جسٹس کا استفسار

پیر 23 جولائی 2018 21:49

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی رپورٹ دینے کا حکم دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے متعلق اقدامات کی ہر2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت پیر کو ہوئی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں جس پر کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زیادہ نقصان (ہائی لاسز) والے علاقوں کو کم نقصان (لو لاسز) میں تبدیل کیا جارہا ہے، چیف جسٹس نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کو اقدامات کی ہر2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں