قومی نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان کا روشن مستقبل صرف نفاذ نظام مصطفیٰؐکے ساتھ وابستہ ہے وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ثروت اعجاز قادری

پیر 13 اگست 2018 23:02

قومی نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دوقومی نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا،یوم آزادی ہمیں غلامی کی زنجیر وں کو توڑ کر حقوق حاصل کرنے کا پیغام دیتا ہے ،غریبوں کا استحصال عوام کو سہولتیں میسر نہ ہونا انگریزوں کی سازشوں کا شاخسانہ ہے ،پاکستان کا مطلب لاالہ الااللہ دستور ریاست محمد رسول اللہ ہے ،نظام مصطفی وہ واحد قانون ہے جس میں عوام کو انصاف ،تعلیم ،صحت اور تمام حقو ق باآسانی میسر ہیں ،پاکستان کو قرض دینے والا ملک تھا اسے مقروض بنادیا گیا ،اگست ماہ میں نئی حکومت بننے جارہی ہے اُمید کرتے ہیں کہ پاکستان کو قرض سے نجات اور اپنے ہی وسائل پر انحصار کرکے ملک کو آگے لیجایا جائیگا،عوام کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مایوس کیا گیا توعوام کا سیاستدانوں پر سے اعتماد ختم اور آمریت کو تقویت ملے گی ،پاکستان کے 71ویںیوم آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ پاکستان کو تمام تر سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی بلندیوں پر لیجائینگے، ،کرپشن کو ختم کرنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے ،کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے برائیاں جنم اور دہشتگردی کو تقویت ملتی ہے ،اپنی شکست کا طبلہ بجانے والے پاک فوج اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی سے باز رہیں ،پاکستان بناتے وقت پاکستان کے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے اور آج بھی ملک اور آئینی اداروں کے مخالفین کو 1947والا مزہ چکھا سکتے ہیں ،پاکستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دیا بلکہ ہمارے ابائواجداد ،اکابرین واسلاف نی22جانوں کے نذرانے پیش کرکے حاصل کیا ہے ،ہمیں آج بھی اپنے بچوں ،بہنوں ،مائوں بوڑھوں کی کٹی ہوئی اور خون سے لت پت لاشیں یاد ہیں ، پاکستان بنانے کیلئے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں تو بچانے کیلئے بھی یہ ہی عزم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہار میں وفائے پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا ک،پوری قوم یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عہد کرے، پاکستان اللہ کا انعام اور سورہ رحمن کی تشریح ہے، پاکستان ریاست مدینہ کے بعد نظریے کی بنیاد پر بننے والی دوسری مملکت ہے، نظریہ پاکستان کو بھولنے کی وجہ سے ملک بحرانوںکا شکار ہے، پاکستان کا روشن مستقبل صرف نفاذ نظام مصطفیٰ ؐکے ساتھ وابستہ ہے، وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،نئی حکومت قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں