پاک فضائیہ نے جشنِ آزادی کے موقع پر ایک نیا گیت نشر کر دیا

پیر 13 اگست 2018 23:28

پاک فضائیہ نے جشنِ آزادی کے موقع پر ایک نیا گیت نشر کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان کی71ویں جشنِ آزادی کے مبارک مو قع پر پاک فضائیہ نے پاکستانی قوم میں جذبہ حب الوطنی کوبڑھانے کے لئے ایک نیا قومی گیت ) اے وطن تیرے لئی( جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گیت کو پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ خدیجہ حیدر نے گایا ہے۔ جس کی کہانی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ بیرونِ ملک رہنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی بجائے وطن کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ گیت پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کے اندر جذبہ حب الوطنی کے احساسات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں