عمران اسماعیل کی اوقات ہی نہیں کہ وہ بلاول ہائوس کی دیواریں گرانے کی بات کرے، عاجز دھامرہ

پیپلزپارٹی کا ہر جیالا بلاول ہائوس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کی صفائی کرنا جانتا ہے، عمران اسماعیل کی جانب سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار

پیر 13 اگست 2018 23:28

عمران اسماعیل کی اوقات ہی نہیں کہ وہ بلاول ہائوس کی دیواریں گرانے کی بات کرے، عاجز دھامرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بلاول ہائوس سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے آدمی کو بڑا عہدہ ملنے پر وہ عمران اسماعیل جیسی باتیں کرتا ہے۔ عمران اسماعیل کی اوقات ہی نہیں کہ وہ بلاول ہائوس کی دیواریں گرانے کی بات کرے۔

(جاری ہے)

عاجز دھامرہ نے کہا کہ لاکھوں جیالے شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کے گھر کی حفاظت کریں گے۔ لگتا ہے کہ عمران اسماعیل کو گورنری کے ساتھ سندھ میں سیاسی انتشار پھیلانے کی نوکری بھی ملی ہے۔ اس طرح کی بھبھکیاں ن لیگ کے گورنر بھی دیتے تھے۔ تحریک انصاف والوں کو ’’'سیاسی‘‘بننے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر جیالا بلاول ہائوس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کی صفائی کرنا جانتا ہے۔ عمران اسماعیل آپ کی دس گورنریاں بھی بلاول ہائوس کی دیوار کو چھو نہیں سکتیں۔ ہوا میں تیر پھینکنے سے اچھا ہے کہ آپ گورنر ہائوس جا کر وہاں پودوں کو پانی دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں