قائداعظم نے پاکستانی عوام کیلئے جو خواب دیکھے تھے، ان کی تکمیل کیلئے تمام تر قوتوں اور عزم کے ساتھ جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا، فریال تالپور

پیر 13 اگست 2018 23:28

قائداعظم نے پاکستانی عوام کیلئے جو خواب دیکھے تھے، ان کی تکمیل کیلئے تمام تر قوتوں اور عزم کے ساتھ جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا، فریال تالپور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستانی عوام کے لیئے جو خواب دیکھے تھے، ان کی تکمیل کے لیئے ہمیں اپنی تمام تر قوتوں اور عزم کے ساتھ جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا۔

ہماری بانی اجداد اور بانی قائدین نے پاکستان کی بھتری اور اس کے روشن مستقبل کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔ ہرچند کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن اور خواب کی پیروی کی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے کاز اور اصولوں کی خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پارٹی کارکنان سمیت اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ فریال تالپور نے مزید اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِقیادت پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے تمام ہم وطن پاکستانیوں اور خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقعے پر وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ماحول کو خوشگوار اور صحتمند رکھنے کے لیئے اپنے اطراف کو صاف کریں، حکومتی ذمیداری کے ساتھ ساتھ عام آدمی بھی تعلیم، صحت اور دیگر سیکٹرز میں اپنی خدمات کا حصہ ملاکر ذمیدار شہری کا کردار ادا کریں۔

فرض شناسی، خودکفیل اور ذمیدار معاشرے کی تشکیل اور قوم کو ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن کرسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں