پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 13 اگست 2018 23:32

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزز قربان علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدل قدیر کو گرفتار کرلیا، الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد کامران اور امین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مضر صحت گٹکا اور منشیات برآمد کرلی ، ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید عمر کو گرفتار کرلیا ، ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ظفر اقبال ، لیاقت خان اور عصمت اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ، فرئیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ظہور حسین اور سہیل کو گرفتار کرلیا، پریڈی پولیس نے کارروائی دو ملزمان سعید رضا اور ناصر کو گرفتار کرلیا، شاہراہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سہیل اختر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ، ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عبدالقادر ، انور اور نصیر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ، منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان عثمان ، سونا ، میر حسن ، ماہم خان، حیدر علی ، شہزادہ ، شاکر علی اور عمیر کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ہونے والے ملزمان لینڈ مافیا کے کارندے ہیں جبکہ چار ملزمان موٹر سائیکل لفٹر ہیں جن کے قبضے سے پولیس نے دو موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا، مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا ، شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا صابر عرف شبو کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں