ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر نا مز گو رنر سندھ عمران اسما عیل اور ان کے ہمر اہ حلیم عادل شیخ کی آمد

تحریک انصاف کے وفد کو خوش آمد ید کہتے ہیں ، ان سے ملا قات میں تمام نکا ت پر گفتگو ہو ئی ہے،سینئر ڈپٹی کنو ینئر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کر اچی پیکج پر اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور تمام جما عتیں مل کر شہر کی تر قی کیلئے کام کر یں گی،عمر ان اسما عیل اس با ت سے قطع نظر کے ان پر کتنے مقد ما ت ہیں،لا پتہ افراد کو فو ر ی با زیا ب کروا کر عدالتو ں میں پیش کیا جا ئے گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اگست 2018 23:42

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر نا مز گو رنر سندھ عمران اسما عیل اور ان کے ہمر اہ حلیم عادل شیخ کی آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ونا مز گو رنر سندھ عمران اسما عیل اور ان کے ہمر اہ حلیم عادل شیخ کی آمد ہوئی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو ینئر عامر خان ،ڈپٹی کنو ینئر کنو ر نو ید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملا قا ت کی ۔

میڈ یا نما ئند گان سے گفتگو کر تے ہو ئے عامر خان نے کہا ہے کہ آج ہم تحریک انصاف کے وفد کو عارضی مرکز پر خوش آمد ید کہتے ہیں اور ان سے ملا قات میں تمام نکا ت پر گفتگو ہو ئی ہے اس موقع پر عمران اسما عیل نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم نے کر اچی پیکج پر اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور تمام جما عتیں مل کر شہر کی تر قی کیلئے کام کر یں گی ۔

(جاری ہے)

ملا قات میں جن نکا ت پر با ت ہو ئی اس پر اظہا ر خیال کر تے ہو ئے نا مز گورنر سندھ نے کہا ہے کہ لا پتہ افراد کی فو ر ی با زیا بی کیلئے اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے اس با ت سے قطع نظر کے ان پر کتنے مقد ما ت ہیں انہیں با زیا ب کروا کر عدالتو ں میں پیش کیا جا ئے گا، کو ٹہ سسٹم کے حو الے سے انہو ں نے کہا کہ ایک عدالتی کمیشن قائم کیا جا ئے گا جو کو ٹہ سسٹم کی قانونی حیثیت کا جا ئز ہ لیکر اپنی سفارشات مر تب کر یگا جس کی روشنی میں اس مسئلہ کا حل نکال لیا جا ئے گا ۔

عمر ان اسماعیل نے اس مو قع پر متحدہ قومی مو ومنٹ کو با قاعدہ حکو مت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ ملک میں سیا سی استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مضبو ط حکو مت کا قائم ہو نا ضروری ہے عمر ان اسماعیل نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان سے تمام نکا ت پر سیر حاصل گفتگو ہو ئی ہے اور ہم ایم کیو ایم کی مہما ن نو ازی کے شکر گزار ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں