کوک اسٹوڈیو کے میوزک آرٹسٹ کے گھر پر پتھراؤ

میرے گھر پر فائرنگ ہوئی اور کچھ لوگ مجھے اُٹھا کر لے گئے۔ بابر کھنہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اگست 2018 12:38

کوک اسٹوڈیو کے میوزک آرٹسٹ کے گھر پر پتھراؤ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2018ء) : کوک اسٹوڈیو کے میوزک آرٹسٹ بابر کھنہ کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی اور ان کے گھر پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری ویڈیو پیغام میں بابر کھنہ نے اپنے گھر کے باہر کے مناظر دکھائے اور بتایا کہ کچھ لوگوں نے میرے گھر پر پتھراؤ کیا اورفائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد کچھ لوگ مجھے اُٹھا کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج تک کبھی فیس بُک پر لائیو نہیں آیا ، آج پہلی مرتبہ میں اپنے فیس بُک سے لائیو آیا ہوں۔ اس ویڈیو میں ان کے ہمراہ اہل محلہ کو بھی دیکھا گیا جنہوں نے بتایا کہ ہم ایک جگہ کھڑے تھے، 8، 10 لڑکے موٹر سائیکلوں پر آئے اور بابر کھنہ کو پکڑا ، انہیں مارا اور خوب گالم گلوچ کی ۔ ایک اور شخص نے بتایا کہ کچھ لڑکوں کا اس طرح سے آ کر انہیں مارنا پیٹنا نہایت زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

بابر کھنہ کے بیٹے نے بتایا کہ کچھ لوگ آکر میرے والد کو سائیڈ پر لے گئے اور وہاں جا کر گلے ملنے کے بعد انہیں تھپڑ مارے۔ میں جیسے ہی اوپر گیا وہ سب پاپا کو لے کر چلے گئے تھے۔ بابر کھنہ نے بتایا کہ مجھے دھمکیاں بھی دی گئی ہیں لیکن ان کی شناخت کے حوالے سے مجھے کچھ نہیں پتہ۔ بابر کھنہ نے کہا کہ میں پولیس سے بھی رابطہ کروں گا۔ بابر کھنہ کے اس ویڈیو کو پیغام آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 اس ویڈیو میں بابر کھنہ نے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کیا اور انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں ایسے پتھراؤ اور فائرنگ ہونے سے میرے اہل خانہ بھی سہم گئے ہیں۔

بابر کھنہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بابر کھنہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، اور ان کے ساتھ اس قسم کی زیادتی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں