نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد پر جانے سے روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا سخت احتجاج، عمران اسماعیل مزار قائد کے گیٹ پر ہی فاتحہ خوانی کر کے چلے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 12:39

نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد پر جانے سے روک دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء) آج ملک بھر میں پاکستان کی 71ویں سالگرہ جوش وخروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔اس موقع پرتمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں سمیت پرچم کشائی کی تقریبات منعقدہوئیں۔آج پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مزار قائد پر حاضری دینے کے لیے گیا،جسے اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔تحریک انصاف کے وفد میں نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل تھے۔

جنھیں مزار قائد پر جانے کی اجازت نہ ملی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان سے سخت احتجاج کیا تا ہم اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا قافلہ واپس روانہ ہو گیا۔جب کہ عمران اسماعیل مزار قائد کے گیٹ پر ہی فاتحہ خوانی کر کے چلے گئے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں مزار قائد پر جانے کی اجازت نہ ملی جب کی مراد علی شاہ پورے پروٹوکول کے ساتھ مزارِ قائد پر گئے۔

(جاری ہے)

جب کہ مراد علی شاہ کے پروٹوکول کے باعث عوام اندر نہیں جا سکے۔ مزار قائد کے گیٹ کو عوام کے لیے کھول دینا چاہئیے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا فائدہ کچھ اور لوگ اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں مراد علی شاہ کے پرٹوکول کی وجہ سے مزار قائد پر جانے کی اجازت نہیں ملی۔اس موقع پر عمران اسماعیل کی سیکیورٹی گارڈز سے بھی بحث ہوئی۔یاد رہے ملک بھرمیں یومِ آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جارہاہے۔

ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اورراستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ملک بھر میں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔یوم آزادی کے دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی‘ مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ملک بھر میں صبح 8 بجکر 58 منٹ پرسائرن بجائے گئے اور تحریک پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔جناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرممنون حسین اورنگراں وزیراعظم ناصرالملک نے شرکت کی۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورغیرملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں