عمران اسماعیل کو مزار قائد پر جانے سے روک دیا گیا،نامزد گورنر آگ بگولہ

مرادعلی شاہ اور دیگر پی پی رہنما مزار قائد میں موجود ہیں ،سکیورٹی اہلکار مزار قائد عوام کیلئے کھول دینا چاہیے ،میرے ساتھ ایک بھی اہلکار نہیں،پی پی رہنمائوں کے ساتھ40 گاڑیوں کا پروٹوکول موجود ہے ،یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 اگست 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) کراچی میں مزار قائد کی سکیورٹی نے پیپلزپارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مزارقائد میں حاضری کے پیش نظر تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اندر جانے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں جشن آزادی کے پیش نظر تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار قائد پر حاضری کیلئے پہنچ تو وہاں پر موجود سکیورٹی نے عمران اسماعیل کو اندر جانے سے روک دیا اور بتایا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں جس پر عمران اسماعیل آگ بگولا ہوگئے اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو اب پروٹوکول کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پروٹوکول کو پیش نظر عوام مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکتی ہے دوسری جانب مراد علی شاہ نے 40گاڑیوں کے پروٹوکول کو لاکر روڈ کو بھی بند کردیا ہے جس سے عوام کو تکلیف کا سامنہ کرنا پڑا عمران اسماعیل نے کہا کہ میں بھی تحریک انصاف کا نامزد گورنر ہوں لیکن میں نے ہر گز اس کا فائدہ نہیںاٹھایا بعدازاں عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں