ہمیںملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،طارق حلیم

موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر آج ملک کو ہماری جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی،نائب صدر ایف پی سی سی آئی

منگل 14 اگست 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر اورمیری ٹائم سیکٹر کی معروف شخصیت طارق حلیم نے ملک کی یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اس لئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب اپنا کردار کریں ۔ طارق حلیم نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر آج ملک کو ہماری جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی،ہمیں اپنی خواہشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی خوشحالی اورترقی کیلئے سوچنا ہوگا،میرا تعلق میری ٹائم سیکٹر سے ہے اور میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ بندرگاہوں کی جانب سنجیدگی سے تواجہ دی جائے کیونکہ ملک میںپورٹس بھاری ریونیو کمانے کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک روپیہ بھی پورٹ پر اضافی خرچ ہوتا ہے تو یہ Trickle Downہوکر بالاخر عوام پر بوجھ لاتا ہے اور جب ایک روپیہ فائدہ ہوتب بھی Trickle Down ہوکر عوام کے پاس آتا ہے،ہم نے آج تک صحیح معنوں میں پورٹس کی طرف اس اندازمیںبھرپور توجہ نہیں دی جس کی اشد ضرورت تھی جس کی وجہ سے آپریشنل کاسٹ بڑھتی گئی جس کے نتیجے میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی ملکی بندرگاہوں کو جدید طرز پر عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرسکے تو یقیناً پیداواری لاگت اور امپورٹ وایکسپورٹ کی لاگت کو بھی کم کرپائیں گے،تیزرفتا معاشی سرگرمیوں کے پیش نظرملکی بندرگاہوں کی اہمیت اب پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور یہ بات اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی بندرگاہیں ملکی معاشی ترقی میں خصوصی حیثیت رکھتی ہیں۔

طارق حلیم نے کہاکہ موجودہ تیز رفتار عالمی معاشی ترقی سے ہم آہنگی کیلئے فی الفور ملکی بندرگاہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اورآپریشنل Costکو کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ میںمیری ٹائم سیکٹرکی جانب سے حکومت وقت سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کی تیز رفتار معاشی ترقی کیلئے مئوثرترین اقدامات برائے کار لائے تاکہ پاکستان کی معاشی حالت بہتری کی جانب رواں دواں ہو سکے۔

طارق حلیم نے 14اگست کے موقع پر ملک میں قائم ہونے والی نئی حکومت کو پیغام دیا کہ آئیں اورایف پی سی سی آئی کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں،ہم آپ کو اس سلسلے میں ضروری اورمفید مشورے دیں گے تاکہ انکی روشنی آپ اقدامات کرسکیں،ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی پیداواری لاگت کو ممکنہ حد تک کم کیا جائے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم نے کہا کہ ہمیں یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اور پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے اس لئے پاکستان کی قدرکی جائے،ہم نے اپنے ملک کی دیانتداری کے ساتھ خدمت کرنی ہے اور اقوام عالم میں ملک کا وقار بلندکرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں