اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںیوم آزادی کے موقع پر آئی کیپ کے ہیڈ آفس اور ریجنز میںپرچم کشائی تقریبات ..

یوم آزادی کے موقع پر آئی کیپ کے ہیڈ آفس اور ریجنز میںپرچم کشائی تقریبات کا انعقاد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء)پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان (آئی کیپ) کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفتر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بیک وقت پرچم کشائی کی پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ آئی کیپ کی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ، قومی پرچم لہرائے گئے۔مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی ان تقریبات میں صدر آئی کیپ، نائب صدور، سابق صدور، کونسل ممبرز اور پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان تقاریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ کراچی میں صدر آئی کیپ ریاض رحمان چامڈیا، لاہور میں نائب صدر جعفر حسین جبکہ اسلا م آباد اور پشاور میں سینئر ممبرز نے پرچم کشائی کی۔

(خبر جاری ہے)

بعدازاں صدر ریاض چامڈیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ہمیں آزادی بے شمار قربانیوں کے بعد ملی ہے، ہمیں بھی ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

آئی کیپ ملک کے فنانشل لیڈرز کو ایک ایسا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہوا ہے جہاں وہ اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان آبادی کا 35 فیصد ہیں قومی اور غیر ملکی سطح پر قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر آئی کیپ نے بانیان پاکستان اور تحریک آزادی کے رہنماؤںکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں