قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے والے آج یوم آزادی کی مخالفت کررہے ہیں: امان اللہ خان پراچہ

منگل 14 اگست 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے والے آج یوم آزادی کی مخالفت کررہے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ مولانا کے آباو اجداد، اے این پی اور محمود اچکزی کے تانے بانے ہندوستان سے ملتے ہیں۔ ان لوگوں نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی اور اب کہتے ہیں آزادی نہیں بلکہ یوم سیاہ منائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین نے مرکزی سیکٹریٹ میں پی ایم اے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہماری جماعت نے بھی لڑا مگرہم ہار گے۔ لیکن ہم نے نہ فوج کو برا کہا نہ الیکشن کمیشن کو گالی دی بلکہ ہار قبول کی۔ ان مسترد شدہ نام نہاد سیاست دانوں نے 71 سال اس ملک پر حکمرانی کی۔

(جاری ہے)

اگر عوام کو کچھ دیتے تو عوام بھی غیرت مند ہیں وہ ان کو مسترد نہ کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے تو سب سیاسی جماعتوں کو دل سے شکست تسلیم کر کے عمران خان کو ملک چلانے کا موقع دینا چاہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی پاسداری کرنا چاہے۔ 22کڑوڑ عوام اس ملک کے مالک ہیں.ہم چند مسترد لوگوں کو ملک کے حالات خراب نہیں کرنے دیں گے۔ان کام مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام افواج پاکستان اور عدلیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ملک کے اداروں پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں