شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس آرگنائزر کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا شاندار انعقاد

منگل 14 اگست 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس آرگنائزروں کی جانب سے جشن آزادی کی شایان شان تقریب کا انعقاد ،مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس آرگنائزروں اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے آزادی وطن کی 72ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے محمد ندیم ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے سیکریٹری شی ہان شہزاد احمد ،واحد اسپورٹس کے اعجاز احمد قریشی ،سماجی رہنماء محمد حنیف ،معروف جرنلسٹ عارف بنگش اور دیگر موجود تھے اس موقع پر غلام محمد خان نے کہاکہ کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ہمارے یہ کھلاڑی معاشرے کے سدھار میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آزاد وطن عطیہ خدا وندی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد وطن سے نوزا ہم اس پر اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ﷺ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایک آزاد اور پیارا وطن دیا اور ہمیں آزاد فضائوں سے نوازا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسپورٹس آرگنائزروں نے اپنے خطاب میں وطن کی آزادی اور وطن کے لئے بانیان پاکستان اور پاک افواج کی قربانیوں کو سلام تحسین پیش کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں