ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام ،جوڈو ،کراٹے ویٹ لفٹنگ میں لڑکیاں بازی لے گئیں

منگل 14 اگست 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف اسپورٹس گرائونڈز پر منعقد ہونے والا جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2018کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں بچوں کی ریس، شوٹنگ بال، باسکٹ بال، فٹبال، کرکٹ، کراٹے، جوڈو، کک باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، یوگا اور جمناسٹک کے ایونٹ شامل تھے۔

تمام کھیلوں کی اختتامی تقریب واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی تھیں جبکہ اس موقعے پر اسسٹنٹڈپٹی کمشنرز سمیت چاروں اسسٹنٹ کمشنربھی موجود تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ مختلف کھیلوں کے ٹیکنیکل آفیشلز کو شیلڈز بھی ایوارڈ ز کی گئیں۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں شامل کھیلوں کے فائنل رزلٹس کے مطابق جوڈو میں مریم رفیق، صبور سیف اللہ، طاہر، طاہر رفیق اور عبدالحفیظ نے گولڈ، مسکان، صابرہ انصاری، عمر، ضیاء اللہ اور اوسامہ سندھی نے سلور جبکہ انعمتا، لائبہ اظہر، فرزان، حزیفہ اور ایمن نے برونز میڈل حاصل کئے۔

کراٹے میں حانیہ ناز، ایم نعمان، راحم صدیقی، وائز سدیقی اور محمد ارشاد نے گولڈ ، انشال حسین، عبدالرحمن، شاہ میر حسین، ارحم خان اور حنین خان نے سلور جبکہ غوثیہ ملک، ارزم خان، ایم ریحان، مدثر علی اور محمد عقیل نے برائنز میڈل حاصل کئے۔فل کونٹیکٹ کراٹے میں سید معیض علی، خان زمان اور ایم اطہر بیگ نے گولڈ، محمد جمیل، سید ساجد علی اور مرسلین نے سلور جبکہ عبدالاحد، نجیب خان اور ہمائل نے برانز میڈل حاصل کئے۔

ککباکسنگ ایونٹ میں عرب جنت، راجہ ارحم اور گلفام نے گولڈ، عروج، حدیٰ اور حسنین نے سلور جبکہ فجر، نبیل اور اوسامہ نے برونز میڈل حاصل کئے۔ویٹ لفٹنگ میں ایم انس، ایم عمر فاروق، احمد رضا، علیشہ نفیس، عسمہ ایوب اور راسھید نے گولڈ، سمیر سیف اللہ، ایم اکرام، سیف اللہ خان نیازی، ہمیرہ، صبور سیف اللہ اور فراز نے سلور جبکہ ساگر مسیح، وقاص ظہیر، سلمان نظامی، عنسہ نفیس، مہوش عباس اور عامر نور نے برونز میڈل حاصل کئے۔

یوگا کے ایونٹ میں محمد بلال، عبدالرحمن اور سہیل نے گولڈ، نورین سلیمان اور سدیٰ نے سلور جبکہ ابشال، زینب اور معاویہ نے برونز میڈل حاصل کئے۔ جمناسٹک ایونٹ میں وسیم، شاہ جہان، علی حیدر اور امیر غلام نے گولڈ، شعیب، امیر خان، عبدالرحمن اور قدیر نے سلور جبکہ ارسلان، معاویہ، عبداللہ اور نورین نے برونز میڈل حاصل کئے۔ باسکٹ بال ایونٹ میں قائداعظم الیون کلب نے ونر ٹرافی جبکہ علامہ اقبال کلب نے رنرز اپ ٹرافی حاصل کی۔

شوٹنگ بال کے انٹر ڈیپارٹمنٹ ایونٹ میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے اے ایس ایف کو ہرا کر ونر ٹرافی اپنے نام کی اے ایس اف رنر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ شوٹنگ بال کلب ایونٹ میں ڈرگ روڈ شوٹنگ بال کلب نے ونر ٹرافی جبکہ واحد اسپورٹس نے رنرز اپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ فٹبال کے فائنل میں کورنگی اسٹار نے جے محمڈن کو ہرا کر ونر ٹرافی اپنے نام کی، جے محمڈن رنرز اپ رہی، اسی طرح کرکٹ کے فائنل میں کورنگی کرکٹ اکیڈمی نے لیاری کرکٹ اکیڈمی کو ہرا کر ونر ٹرافی حاصل کی، لیاری کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم رنرز اپ رہی۔

اس موقعے پرفیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری اعجاز احمد قریشی سمیت مختلف کھیلوں کے آرگنائزرز میںکھیلوں کی معروف شخصیت اورباسکٹ بال کے حاجی غلام محمد ، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی، معروف مارشل آرٹس آرگنائزر اور نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے سیکریٹری شی ہان شہزاد احمد، کراٹے کے ناصر احمد، فل کونٹیکٹ کے سید اشرف علی، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد راشد، کک باکسنگ کے راجہ غضنفر، یوگا اور جمناسٹک کے خالد بروہی، ویٹ لفٹنگ کے نفیس احمد، جوڈو کے محمد رفیق اور دیگر شامل تھے۔تقریب تقسیم انعامات کے اخر میں فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی محترمہ قرة العین میمن کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں