بلاول ہاؤس گرانے کا کوئی بیان نہیں دیا،عمران اسماعیل

میرے بیان کو توڑ مروڑ کرسیاق اسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا،دو سابق وزراء اعظم اور سابق صدر کے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اگست 2018 16:34

بلاول ہاؤس گرانے کا کوئی بیان نہیں دیا،عمران اسماعیل
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں بلاول ہاؤس گرانے کا بیان نہیں دیا،بیان کو توڑ مروڑ کرسیاق اسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، دو سابق وزراء اعظم اور سابق صدر کے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔انہوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کو گرانے سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے کی بیان کو توڑ مروڑ کرسیاق اسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔

بلاول ہاؤس گرانے کا بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سابق وزراء اعظم اور سابق صدر کے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ بلاول ہاؤس تاریخی اہمیت کی جگہ ہے اس کوگرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔دراصل کلفٹن کے رہائشیوں کو ان دیواروں سے مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تعلیم پر کام کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے پر لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔

لیکن یہ ہمارے عزم اور حوصلے کی وجہ سے ہے کہ آج ہم یہ دن دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کوپاکستان کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے نامزد گورنر سندھ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلاول ہاؤش کی بیرونی دیواروں سے رہائشی پریشان ہیں۔ بلاول ہاؤس کی بیرونی دیواریں گرائی جائیں ورنہ قانون کاروائی کریں گے۔ دوسری جانب نامزد گورنرکراچی عمران اسماعیل کے بیان پرپیپلزپارٹی نے شدید ردعمل دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہا اگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے۔ پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے۔ عمران اسماعیل گورنرکے منصب کاحلف لینے سے پہلے ہی متنازع بن چکے ہیں۔ بلاول ہاوس سابق وزیراعظم اورسابق صدرپاکستان کا گھرہے۔ بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کے بیان پرپی ٹی آئی قیادت پارٹی پالیسی بتائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں