بھارتی ہائی کمیشن کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

یہ دن ہمیں جمہوری، پرامن اور خوشگوار خطے کیلئے کی گئی ہماری مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ،ْ ہائی کمیشن

منگل 14 اگست 2018 18:06

بھارتی ہائی کمیشن کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ’انڈیا ان پاکستان‘ کے نام سے موجود آفیشل اکائونٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ٹوئٹ پیغام میں کہا گیا کہ یہ دن ہمیں جمہوری، پرامن اور خوشگوار خطے کیلئے کی گئی ہماری مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ،ْپیغام میں پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں