پاکستان کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے اور ہم سب کی دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے،ناصر حسین شاہ
منگل 14 اگست 2018 18:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ہم سب کو مل کر ساتھ میں لے کر چلنا ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے حکمران اور عوام دونوں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل کر پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے۔
آرٹس کونسل کراچی ہر سال آرٹ اور کلچر کے ذریعہ ملک سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی جشنِ آزادی کے موقع پر منفرد انداز میں اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیاجا رہا ہے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ 14اگست کا دن ایک تاریخ ساز دن ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے عید کے دن سے کم نہیں۔اس ملک کے 20کروڑ لوگوں کے لیے آزادی کا یہ دن سب سے بڑی عید کا دن ہے کہ جس دن اس عظیم مملکت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی 13اگست کی رات کو آزادی کی اسی خوشی کا رنگ مزید دوبالا کرنے کے لیے ہر سال اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرتا ہے تاکہ جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر شہر بھر کے عوام ان خوشگوار لمحات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔’’آزادی فیسٹول 2018ء‘‘ کی تقریبات کا آغاز رات 8 بجے کیا گیا۔ جب کہ رات 12بجیقومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور ملک کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ بعد ازاں آرٹس کونسل کی نو تعمیر شدہ عمارت کی چھت سے شہر کے سب سے بڑے آتش بازی کے دلفریب مظاہرے نے حاضرین محفل کو موہ لیا۔ اس موقع پر نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی قاسم سومرو سیکریٹری آرٹس کونسل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی، پروفیسر سحر انصاری، گورننگ باڈی کے اراکین اقبال لطیف، قدسیہ اکبر، بشیر سدوزئی، اسجد بخاری، کاشف گرامی، سید سعادت حسن جعفری، عبدالمجید ابدانی سمیت ملک بھر کی نامور سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات موجود تھیں۔ ملک کے معروف نوجوان گلوکار عا صم اظہر نے کنسرٹ پرفارم کیا اور آزادی کے رنگ بکھیرے۔ عاصم اظہر نے مشہور زمانہ ملی نغمے ’’ہے جذبہ جنون‘‘ اور ’’ہے کوئی ہم جیسا‘‘ سمیت دیگر نغمے پیش کئے اور کنسرٹ کے اختتام پرحاضرینِ محفل کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب میں سینئر گلوکار محمد افراہیم نے بھی سروں سے سماں باندھا اور مشہور ملی نغمہ ’’زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے‘‘ پیش کیا۔ سینئر آرٹسٹ غلام،عباس، تاج مستانی ، عمران جاوید اور طفیل سنجرانی سمیت آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے باذوق نوجوان گلوکاروں نے قومی نغمے گنگنائے۔فیسٹول میں بچوں کے لیے فیس پینٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بڑے پیمانے پر فوڈسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی،ڈاؤ یونیورسٹی نے اینٹی ریبیز ویکسین ڈائو ریب تیار کرلی
چیئرمین لیاقت آبا ٹائون فراز حسیب سے یوسی نمبر۔ 4ابن سینا کی محلہ کمیٹی کی ملاقات ،صفائی ستھرائی اور ..
گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار، 780کلو چھالیہ ، 16کلو تیار گٹکاماوا برآمد
کراچی انتظامیہ نے 164گراں فروشوں پر 15لاکھ 91ہزار روپے سے زائدکے جرمانے عائدکئے
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پی ایس ایل سیزن نائن،کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا
خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم
سوشل میڈیا پر شہیدوں کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، رائے سلطا ن احمد بھٹی
کراچی : سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسداد عطائیت کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی ،7کلینکس کو سیل کردیا
آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے قائم کی منظوری ،کلاسز کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہو گا
تھانہ مومن آباد پولیس نے جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا
کسی بھی ایس ایچ او کے علاقے میں آرگنائزر کرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،ایس ایس پی ویسٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد