متحدہ اپوزیشن نے شہریار مہر کو وزیراعلیٰ ،جاوید حنیف کو اسپیکر اوررابعہ اظفر کو ڈپٹی اسپیکر نامز د کردیا

سندھ اسمبلی کا پرچم سرنگوں رہناباعث تشویش ہے ۔پرچم کشائی نہ ہونا بھی افسوسناک عمل ہے،کنور نوید جمیل کی میڈیا سے بات چیت

منگل 14 اگست 2018 18:35

متحدہ اپوزیشن نے شہریار مہر کو وزیراعلیٰ ،جاوید حنیف کو اسپیکر اوررابعہ اظفر کو ڈپٹی اسپیکر نامز د کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ایم کیوایم کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی کنورنویدجمیل نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ کے لیے شہریار مہر ،سندھ اسمبلی کے اسپیکر کیلئے ایم کیو ایم کے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کی رابعہ اظفرکو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روزسندھ اسمبلی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے بے مثال لگاؤ ہے ہم جشن آزادی کی تقریبات میں مصروف رہے ہیں۔ آج سندھ اسمبلی کا پرچم سرنگوں رہناباعث تشویش ہے ۔پرچم کشائی نہ ہونا بھی افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادپیش کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں