ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 71واں یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایاگیا

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعاوں سے ہوا پاک فوج کے چاک وچوبند جوانوں نے 21توپوں کی سلامی دی، قائد اعظم کے مزار پر صبح پرچم کشائی اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی

منگل 14 اگست 2018 20:18

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 71واں یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 71واں یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایاگیا ،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعاوں سے ہوا۔ پاک فوج کے چاک وچوبند جوانوں نے 21توپوں کی سلامی دی ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر صبح پرچم کشائی اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔

جس میں تینوں مسلح افواج کینمایندوں نے مزارقائد پرحاضری،پھول چڑھائیاورفاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرپاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد تھے۔

(جاری ہے)

پریڈ کے دوران مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا اور گارڈز کی جانب سے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا ۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں، گارڈز میں دو دستے شامل ہیں، ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے، جب کہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل ہے۔ پریڈ کے بعد مزار قائد پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی، نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان ، ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید،آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی ،میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دء ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

کراچی میں جشن ازادی کے موقع پر سرکاری دفاتروں سمیت سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیموں اپنے پنے دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کیں۔سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے شہر میں ریلیاں نکالی، سیمینار ز منعقد کیے جبکہ فلاحی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کیں۔شہر کی سرکاری و نجی عمارتوں ،شاہراں ،گلی محلوں اور اہم مقامات کو قومی پرچم ،سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ،شہریوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا ،دن بھر عید کا سا سمان دیکھنے میں آیا،ملی نغمے چلائے گئے ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص بھی کیا ، منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پرریلیوں کی شکل میں نکل آئے اور آزادی کا جشن منایا۔

تعلیمی اداروں میں طلبانے ملی نغمے گائے، تھیٹرپیش کیے ،کوئز پروگراموں او ر بحث و مباحثہ میں بھی حصہ لیا۔ کھارادر میں واقع بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن پر شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں