سندھ حکومت انفرااسٹرکچر، غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے

گی،نامزدوزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

منگل 14 اگست 2018 21:03

سندھ حکومت  انفرااسٹرکچر، غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) نامزدوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انفرااسٹرکچر، غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے گی۔انہوں نے یہ بات یوم آزادی کے موقع پربابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے ، ان کے مزار پرفاتحہ خوانی اور پھولوں کے چادر چڑھانے کے فوراً بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

وہ پارٹی کے وفد جو کہ پی پی پی سندھ کے صدر نثا رکھڑو ، اراکین صوبائی اسمبلی سہیل سیال، سعید غنی، امداد پتافی، قاسم سراج سومرو ،پارٹی رہنمائوں وقار مہدی پر مشتمل تھا کی قیادت کرتے ہوئے پیپلزسیکریٹریٹ سے پید ل مزار قائد گئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرکے ان کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

میں ان کا اوردیگر پارٹی قیادت کا ان کے اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی رہنمائی کے تحت میں صوبہ سندھ کے لوگوں کی بہترین طریقے سے خدمات انجام دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے گذشتہ دورِ حکومت میں انہوں نے سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ گندے پانی کے نالوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے دو پیکیجز دیئے تھے اور ا?ج کراچی میں جو مختلف ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے کراچی خوبصورت نظر ا?رہاہے اور میں کراچی کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صوبہ کا ہر ایک ضلع اور ہر ایک شہر کو ترقی کے حوالے سے یکساں توجہ دی جائے گی اور عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے کراچی میں امن و امان کو بحال کیا اور کراچی کودوبارہ روشنیوں کا شہربنایااور اب ہم اسے دنیا کا ایک خوبصورت شہربنانے کے خواہاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو منتخب کیا ہے کیونکہ اٴْس (پیپلزپارٹی) نے ان کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی ہے جس نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑائی لڑی ہے اوریہ پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے شعبے کو بہتر بنائیں گے اور تھر کول میں بھی بڑے پیمانے پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تھر پروجیکٹ سے جلد ہی بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مرتبہ ان کی حکومت سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 25 ارب روپے کے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا مگر ان کے دورِ حکومت کے ا?خر تک انہوں نی25 روپے بھی ریلیز نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں