عمران اسماعیل گاڑیوں سمیت اندر جانا چاہتے تھے،انتظامیہ کو پتا چلنے سے ہی پہلے ہی ’’صاحب ‘‘ ناراض ہو چکے تھی: سعید غنی

منگل 14 اگست 2018 22:42

عمران اسماعیل گاڑیوں سمیت اندر جانا چاہتے تھے،انتظامیہ کو پتا چلنے سے ہی پہلے ہی ’’صاحب ‘‘ ناراض ہو چکے تھی: سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نامزد گورنر عمران اسماعیل انتظامیہ کو بتائے بغیر گاڑیوں سمیت اندر جانا چاہتے تھے، انتظامیہ کو جب پتہ چلا تب تک ’’صاحب ‘‘ ناراض ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہاکہ عمران اسماعیل پروٹوکول نہ ملنے پر ناراض ہوکر مزار قائد پر حاضری دیئے بغیر واپس لوٹ گئے جبکہ نامزد وزیراعلیٰ انتظامیہ کو بتا کر آنے کے باوجود گیٹ بند ملنے پر انتظار کرنے کے بعد عام گیٹ سے پیدل مزار قائد پہنچے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو پہلے ہی بتایا تھا کہ نامزد وزیراعلیٰ ایم پی ایز کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے، اس کے باوجود گیٹ بند ملنے پر پیدل واک تھروگیٹ سے گزر کرگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامزد گورنر صاحب انتظامیہ کو بتائے بغیر گاڑیوں سمیت اندر جانا چاہتے تھے، انتظامیہ کو جب پتہ چلا تب تک صاحب ناراض ہو چکے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں