کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور فائرورک کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ،6خواتین اور ایک بچے سمیت 35 افراد زخمی

منگل 14 اگست 2018 23:10

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور فائرورک کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ،6خواتین اور ایک بچے سمیت 35 افراد زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن ازادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور فائرورک کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق 6 خواتین اور ایک بچے سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرورک کے دوران پٹاخا نیچے ہی پھٹنے سے 22 سالہ نوجوان سلمان ولد شکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 21 سالہ نوجوان سرور ولد بشیر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ،عباسی شہید اسپتال میں جشن آزادی کی خوشی میں کی جانی والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 11 افراد کو لیا گیا۔

تھانہ بلال کالونی کی حدود نازیہ اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ اقبال ولد رفیق زخمی ہوا، تھانہ سر سید کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 11-B میں ہوائی فائرنگ سے 50 سالہ سہیل ولد حمید خان زخمی ہو گیا، تھانہ نیو کراچی کی حدود میں فائرنگ سے 55 سالہ فاروق ولد احمد زخمی ہوا، تھانہ سچل کی حدود عباس ٹاو ن میںہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ سجاد ولد نواز زخمی ہو گیا، تھانہ تیموریہ کی حدود بفرزون میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 42 سالہ خاتون عابدہ دختر شاہد زخمی ہوئی، تھانہ ناظم آباد کی حدود ناظم آباد نمبر 4 میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد 16 سالہ یاسین ولد فضل اور 25 سالہ ناصر ولد رحیم دین زخمی ہو گئے، تھانہ رضویہ کی حدود میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 40 سالہ شیر باز خان ولد میر باز خان زخمی ہوا، تھانہ سرجانی حدود کنیز فاطمیہ سوسائٹی اللہ والی چورنگی کے قریب ہوائی فائرنگ سے یونس ولد فقیر عبدالرزاق ہو گیا، تھانہ جمشید کوارٹرکی حدود اسلامیہ کالج کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر خاتون عروج زوجہ نوید اقبال زخمی ہو گئی، تھانہ جوہر آباد کی حدود ایف بی ایریا بلاک 9 میں ہوائی فائرنگ سے 25 سالہ حسن ولد عارف علی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سول اسپتال میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 5 افراد کو لیا گیا۔ تھانہ بغدادی کی حدود سلاٹر ہاو س کے قریب ہوائی فائرنگ سے 35 سالہ محمد نواز ولد محمدایاز زخمی ہوا، تھانہ شیر شاہ کی حدود شیر شاہ محمد روڈ کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 50 سالہ اشرف ولد اللہ بخش زخمی ہو گیا، تھانہ مدینہ کالونی کی حدود بلدیہ سیکٹر 5G میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ سمیر ولد یوسف زخمی ہوا، تھانہ بغدادی کی حدود آئی سی آئی پل کے قریب اندھی گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان عبدالواحد زخمی ہوگیا ، تھانہ سچل کی حدود سکندر گوٹھ میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 7 سالہ بچہ عاقب خان ولد راگ محمد زخمی ہوا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جناح اسپتال میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 15 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لایا گیا۔ تھانہ زمان ٹاو ن کی حدود میں 25 سالہ نوجوان محمد حسن ولد غازی اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، تھانہ برگیڈ کی حدود خداداد کالونی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں 29 سالہ خاتون توبہ شکیل زخمی ہوئی، تھانہ گلشن اقبال کی حدود لال فلیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ملار ولد غلام حسین زخمی ہوا، تھانہ کورنگی کی حدود کورنگی نمبر 6 میں 55 سالہ محمد سہیل ولد شمشیر اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود انور مٹن کے قریب ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ میر علی ولد جمن خان زخمی ہوا، علی محمد بروہی گوٹھ میں ہوائی فائرنگ سے 35 سالہ فرمان اللہ ولد نواز خان زخمی ہو گیا، ملیر کالا بورڈ کے قریب 11 سالہ بچہ سلمان ولد کاشف اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، جہانگیر روڈ کے قریب ہوائی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون تاج بی بی زوجہ نور محمد زخمی ہوئی، جنیجو گوٹھ ڈائیمنڈ ریزیڈینسی کے قریب ہوائی فائرنگ سے 27 سالہ حسن ولد حبیب اللہ زخمی ہو گیا، اختر کالونی سیکٹر E ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 43 سالہ خاتون تہمینہ زوجہ راشد زخمی ہوگئیں، لسبیلہ کمپاو نڈ میں ہوائی فائرنگ سے 55 سالہ خاتون فیروزہ زوجہ تسکین شاہ زخمی ہو گئیں، تھانہ شاہ فیصل کی حدود عظیم پورا کے قریب 19 سالہ نوجوان رضوان ولد جبار اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، ہوکی اسٹیڈیم کے قریب ہوائی فائرنگ سے 24 سالہ نصیب خان ولد حکمداد زخمی ہوا، تھانہ پی آئی بی کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 26 سالہ وقاص ولد امریز زخمی ہو گیا، تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 30 سالہ آصف ولد قمر الدین اندھی گولی کا نشانہ بن گیا۔

ترجمان کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ جشن آزادی کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4افراد کو نجی اسپتال لیاقت نیشنل منتقل کیا گیا، عامر کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 36 سالہ یوسف ولد عظیم خان زخمی ہوا، تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود اسلامیہ کالج کے قریب 26 سالہ عبدالقادر ولد اقبال اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، تھانہ گلستان جوہر کی حدود دبئی ہاو س پہلوان گوٹھ کے قریب ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ علی رضا ولد محمد ریاض زخمی ہوا،تھانہ نیو ٹاو ن کی حدود چاندنی چوک جعفر آرکیڈ کے قریب 25 سالہ عاطف ولد عبدالرشید اندھی گولی کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق تمام زخمی ہونے والے افراد 13 اور 14 اگست کی درمیانی جشن آزادی کی خوشی میں ہونے والی اندھی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں