مزار قائد پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

منگل 14 اگست 2018 23:10

مزار قائد پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) مزار قائد پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے،پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں، اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد تھے، اعزازی گارڈ میں 2 دستے شامل تھے، ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل ہے، پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر نبیل نے سر انجام دیئے، پریڈ کے دوران مہمان خصوصی نے گارڈ کا معائنہ کیا اور گارڈ کی جانب سے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا، بعدازاں مہمان خصوصی نے گارڈ تعیناتی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں