پاک بحریہ کی جانب سے جشن آزادی کچھ منفرد انداز میں منایا گیا، کراچی بندرگاہ پر سینکڑوں کشتیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی

منگل 14 اگست 2018 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے جشن آزادی کچھ منفرد انداز میں منایا گیا، کراچی بندرگاہ پر سینکڑوں کشتیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی تو سمندر میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں زمینی جشن کے ساتھ سمندر میں بھی آزادی کا جشن عروج پر، پاک بحریہ کی جانب سے 100 سے زائد کشتیوں پر آزادی ریلی نکالی گئی۔ سمندر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں شامل کشتیوں کو پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیاہے۔ ریلی میں جوان ماہی گیر، بچے اور بڑے سب کا جذبہ قابل دید ہے۔ پاک بحریہ کی اس ریلی میں منوڑہ اور بھٹ آئی لینڈ کے ماہی گیر شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں