فریال تالپور کی رہائشگاہ زرداری ہاوس پر جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی

منگل 14 اگست 2018 23:15

فریال تالپور کی رہائشگاہ زرداری ہاوس پر جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کی رہائشگاہ زرداری ہاوس پر جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی، جس میں انہوں نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد ربانی، پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سعید غنی، سینیٹر مرتضی وہاب، قاسم سراج سومرو، سعدیہ جاوید، نادر نبیل گبول، کرم اللہ وقاصی، جاوید نایاب لغاری اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان ہماری جان، مان اور شان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی تکمیل کے لیئے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے۔ فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشہ پر پاکستان ایک جمہوری، ترقی پسند و خوشحال مسلم ملک بن کر جگمگائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں