ایس ایس یو کے کمانڈوز کا کراچی میں فلیگ مارچ

منگل 14 اگست 2018 23:15

ایس ایس یو کے کمانڈوز کا کراچی میں فلیگ مارچ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو کے کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز نے موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوںمیںتحفظ کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے کراچی شہر میں فلیگ مارچ کیا۔جدید اسلحہ سے لیس ایس ایس یو کے کمانڈوز نے سینئر افسران کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ سے قبل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوزنے امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف برق رفتاری سے کاروائی کرنے کی فرضی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔اس کے علاوہ جدید ہتھیاروں اور مواصلاتی نظام سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T)ٹیم کے کمانڈوز صریع الحرکت فورس کے طور پر دہشت گردوں کی جانب سے پیدا کردہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں