شہری کو سر عام تشدد کا نشانہ کیوں بنایا

تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے عمران شاہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 اگست 2018 23:33

شہری کو سر عام تشدد کا نشانہ کیوں بنایا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 اگست 2018ء) :شہری کو سر عام تشدد کا نشانہ کیوں بنایا۔ تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے عمران شاہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سر عام شہری کی درگت بنانے والے ایم پی اے کا وضاحتی بیان منظر عام پر آ گیا۔ایم پی اے عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں آج یوم آزادی کی ایک تقریب میں زرکت کرنے جارہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک شخص ،ایک غریب آدمی کے بمپر کو ماری جارہا ہے ۔

میں گاڑی سے باہر نکلا اور اس سے پوچھا کہ آپ اس کی گاڑی کو کیوں مار رہے ہیں تو وہ صاحب بدتمیزی پر اتر آئے ،عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے کہا کہ تم اس شہری سے جس کی گاڑی کو تم مار رہے تھے اس سے معافی مابگو جس پر ان صاحب نے مجھے گالیاں دیں اور برا بھلا کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مجھے دھکا مارا اور میں نے بھی صرف انکو دھکا مارا۔ یاد رہے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے ہاتھوں شہری کے پٹنے کا واقعہ آج شا م کراچی میں پیش آیا ۔

واقعہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عمران راستہ نہ ملنے پر سیخ پاہو گئے اور اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے پہلے راستہ نہ دینے والے شہری کو کھری کھری سنائیں لیکن جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو رکن سندھ اسمبلی نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔اس موقع پر عمران شاہ کا موقف تھا کہ شہری انہیں گالیاں دے رہا تھا اور انہوں نے شہری کو مارا نہیں بلکہ صرف دھکا دیا تھا۔

اس موقع کچھ حفاظتی گارڈز بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ان کے اس قدم کی ویڈیو ایک شہری نے ریکارڈ کر لی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والے شہری کرو تلاش کیا جارہا ہے اور ایم پی اے کے خلاف تشدد کا مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر متاثرہ شخص مقدمہ درج کرانا چاہے تو رابطہ کرسکتا ہے اور اگر وہ ایسا نہ بھی چاہے تو :تشددکا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں