اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب (آج) ہوگا

بدھ 15 اگست 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے انتخاب (آج) بدھ کو سندھ اسمبلی میں ہوگا، دونوں عہدوں کے لئے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ قائم مقام گورنر نے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لئے پیپلزپارٹی کے میر نادر مگسی کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے میر نادر مگسی کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا ہے کیونکہ آغا سراج درانی خود اسپیکر کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں اور اسمبلی قواعد کے مطابق اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے امیدوار اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا۔

دونوں عہدوں کے لئے چار امیدوار میدان میں ہیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغزات نامزدگی منگل کو سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے تھے متحدہ اپوزیشن کے جاوید حنیف اسپیکر اور رابعہ اظفر ڈپٹی اسپیکر جبکہ پیپلز پارٹی نے آغا سراج درانی اور ریحانہ لغاری کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں