لاہور کے بعد کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، میجر جنرل علی عباس حیدر

اے ایس ایف سٹی کو ایک سال میں الاٹیز کے لئے رہائش کے قابل بنا دیں گے جبکہ موجودہ اراضی پرجلد ہی فیز ٹو کا اعلان بھی کریں گے، ڈی جی اے ایس ایف

بدھ 15 اگست 2018 13:03

لاہور کے بعد کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، میجر جنرل علی عباس حیدر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،سسٹم کی تنصیب کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کنٹریکٹ جاری کر رہی ہے، اس کے علاوہ محفوظ ہوائی سفر کے لئے ایئر پورٹس کی سیکیورٹی پر مبنی جدید ہتھیاروں کا حصول بھی جاری ہے،اے ایس ایف سٹی کو ایک سال میں الاٹیز کے لئے رہائش کے قابل بنا دیں گے جبکہ موجودہ اراضی پرجلد ہی فیز ٹو کا اعلان بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی اے ایس ایف کے ہائوسنگ فائونڈیشن کے پلاٹس اور بنگلوز کی قرعہ اندازی کی تقریب سے بطورمہمان خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف ہائوسنگ فائونڈیشن کے اس منصوبے میں عام رہائشی اسکیموں کی نسبت دو تہائی سے زائد اراضی کو اوپن رکھا گیا ہے، قرعہ اندازی میں کامیاب لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولتیں ملیں گی جبکہ ایک برس میں سڑکیں بجلی سمیت نکاسی و فراہمی آب کا انتظام مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈی جی اے ایس ایف نے اس موقع پر پراجیکٹ میں بکنگ کرانے والوں کے لئے پلاٹس کی قرعہ اندازی کے بعد اے ایس ایف شہدا کے ورثا میں پلاٹس کی فائلیں بھی تقسیم کیں۔ بعد ازاں تقریب کے شرکا کو اے ایس ایف ہائوسنگ فائونڈیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں