انجمن ترقی اردو کے زیراہتمام بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برسی آج منائی جائے گی

بدھ 15 اگست 2018 14:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 57 ویں برسی (آج) جمعرات کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بابائے اردو مولوی ڈاکٹر عبدالحق کی 57 ویں برسی انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیراہتمام ان کے مقبرے (واقع بابائے اردو روڈ) نزد سول ہسپتال کراچی میں منائی جائے گی جہاں مشاہیر علم و ادب، معروف شخصیات اور شہر کے علمی و ادبی اداروں سے وابستہ افراد صبح 10 بجے تا دوپہر 12 بجے گل پاشی اور فاتحہ خوانی کے لیے تشریف لائیں گے۔ اس موقع پر حسب روایت اہل کراچی کی نمائندگی وزیراعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں