ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل ملتوی

بدھ 15 اگست 2018 21:51

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر عامر خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ عامر خان کی اپیل 2003 سے زیر التوا ہیجس کے بعد عدالت نے عامر خان کے وکیل کو دلائل کے لیے تیاری کی آخری مہلت دے دی اور سماعت ایک ماہ کے لیئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عامرخان اور دیگر پر متحدہ کے کارکن انعم عزیز کے قتل کا الزام ہے،اس وقت عامر خان ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھیاورماتحت عدالت نے عامر خان کو 10 سال سزا سنائی تھی جبکہ شریک ملزم ناظم کالا کی سزا معطل کرکے دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت بھیجا جاچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں