ایشین گیمز میں ہینڈ بال ایونٹ کے میچ میں جاپان نے پاکستان کو15 کے مقابلے میں 38 اسکور سے شکست دیدی

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) 18 ویں ایشین گیمز میں ہینڈ بال ایونٹ کے کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پاکستان کو15 کے مقابلے میں 38 اسکور سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

جکارتہ سے بدھ کو یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میچ کے پہلے ہاف کا اسکور20-7 جبکہ دوسرے ہاف کا اسکورر18-8 رہا دیگر میچزمیں ایران نے ملائشیاء کو55-11، سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو42-24 سے جبکہ عراق نے چائینیز تائی پے کو 37-30 اسکور سے شکست دی ۔ فٹ بال ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (آج) جمعرات 16 اگست کو جاپان کے خلاف شام 4 بجے کھیلے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں