شہری پر تشدد کا معاملہ ; پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی

ڈاکٹر عمران شاہ کی رکنیت ایک ماہ کے لیے معطل کی گئی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اگست 2018 11:00

شہری پر تشدد کا معاملہ ; پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے شہری پر تشدد کے معاملے پر نو منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹرعمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کی رکنیت ایک ماہ کے لیے معطل کی۔ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

شہری پر تشدد سے متعلق فیصلہ کمیٹی ہی کرے گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کراچی کے علاقہ اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تشدد کررہے ہیں ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے عمران علی شاہ کی حرکت کو اسٹیٹس کو اور پروٹوکول کی مخالفت کرنے والی پی ٹی آئی کے دوہرے معیار سے منسوب کیا۔ معاملے پر احتجاج بڑھا توپاکستان تحریک انصاف قیادت نے واقعے کو افسوس ناک قرار دے کر رکن اسمبلی عمران علی شاہ کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جس کے ردعمل میں نو منتخب رکن سندھ اسمبلی، شہری داؤد کے گھران سے معافی مانگنے پہنچ گئے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ندامت کا اظہار کیا اور واضح کیا کے ذمہ دار شہری اور منتخب رکن سندھ اسمبلی ہونے کے ناطے ان پر شہریوں کی حفاظت کا ذمہ ذیادہ ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ویڈیو میں ادھوری حقیقت دکھائی گئیہے ۔ انہوں نے شہری کو اس لیے مارا پیٹا کیونکہ اس نے ایک غریب موٹرسائیکل سوار کو بار بار اپنی گاڑی سے ٹکر ماری تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں