الیکشن کمیشن کاتحقیقات میں شامل ارکان اسمبلی کو وزارت نہ دینے کا مشورہ

پی پی سے تعلق رکھنے والی8ارکان سندھ ا سمبلی کیخلاف مالی بے قاعدگیوں کی نیب میں تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

جمعرات 16 اگست 2018 13:33

الیکشن کمیشن کاتحقیقات میں شامل ارکان اسمبلی کو وزارت نہ دینے کا مشورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل میں کئی مشکلات کھڑی ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی جس رکن اسمبلی کیخلاف تحقیقات جاری ہے اس رکن اسمبلی کو وفاقی اور صوبائی وزیر نہ بنایا جائے کیوں کہ اب ان ارکان اسمبلی کی تحقیقات کا دوسرا مرحلہ ان کی گرفتاری کا ہے اور جب کسی رکن اسمبلی کو وزیر بنایا جائیگا تو اس کی گرفتاری اچھی بات نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس لئے ان ارکان اسمبلی کو وزیر بنایا جائے جن کو نیب اور ایف آئی اے سے کلیئرنس ملے۔ اس صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی تشکیل میں مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ سب سے زیادہ مشکلات حکومت سندھ کی تشکیل کیلئے ہورہی ہیں کیوں کہ پی پی سے تعلق رکھنے والی8ارکان سندھ ا سمبلی کیخلاف مالی بے قاعدگیوں کی نیب میں تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔ اس شرط کے بعد فریال تالپور جام خان شورو امداد پتافی سید سردار شاہ فیاض بٹ سہیل انور سیال کے وزیر بننے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں